خالق ارض و سما
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - زمین و آسمان کا پیدا کرنے والا، مراد : خدا۔ خالق ارض و سموات بھی کہتے ہیں جسے ذرہ ذرہ ہے اسی رب علی کا شیدا ( ١٩٨٤ء، حمد و ثنا، ٥٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خالق' کے آخر پر کسرۂ اضافت کے بعد عربی اسم 'ارض' کے بعد 'و' بطور حرف عطفی کے بعد عربی اسم 'سما' لگنے سے مرکب 'خالق ارض و سما' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠١ء کو "الف لیلہ، سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر